ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اردن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے فائرنگ، دو اردنی ہلاک

اردن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے فائرنگ، دو اردنی ہلاک

Mon, 24 Jul 2017 19:39:57  SO Admin   S.O. News Service

عمان،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): اردن کے دارالحکومت عَمان میں واقع اسرائیلی سفارت خانے میں تعینات اسرائیلی سکیورٹی گارڈ نے ایک اردنی کو اُس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا، جب وہ اُس پر ایک پیچ کس سے حملہ کرنے والا تھا۔ یہ واقعہ اتوار کی شب میں پیش آیا۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ کے مطابق عمان میں سفارت خانے سے ملحقہ عمارت میں فرنیچر رکھنے کے لیے آیا تھا، اُس نے اسرائیلی سکیورٹی گارڈ کو عقب سے پیچ کس کے حملے میں زخمی کر دیا۔ بیان کے مطابق اس حملے کے بعد سکیورٹی گارڈ نے جوابی فائرنگ کی اور حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جب کہ اپارٹمنٹ کے مالک کو بھی گولیاں لگی اور وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔


Share: